روپے کی قدر میں کمی، ڈالر دوبارہ بلندیوں کی جانب گامزن

0
149

کراچی(طلوع نیوز)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 74 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر281 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 150پوائنٹس بڑھکر 45192 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے 67 پیسے کااضافہ ہوا تھا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ادائیگیوں کے باعث روپے کے اوپر دباؤ آیا ہوا ہے، جلد ہی امریکی ڈالر کی قد ر میں گراوٹ دیکھنے کو ملے گی، روپے کی بحالی کے باعث ملک میں جلد پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ یکم اگست کو بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا