غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی ،شارجہ میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

0
346

دبئی(طلوع نیوز) غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی لگادی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے اعلان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا