سعودی عرب میںسرکاری ہسپتال کا ڈاکٹرمریض کی موت کا ذمہ دار قرار،دیت ادا کرنے کا حکم

0
329

ریاض(طلوع نیوز) سعودی عرب میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا۔عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا