پی ٹی آئی ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ،نواز شریف نے مجھے معاشی نقصان پہنچایا، جاوید ہاشمی

0
150

ملتان (طلوع نیوز) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلائوں گا۔ انہوں نے عام انتخابات کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے ، الیکشن جیسے بھی ہیں، ہمیشہ پراسس کا حصہ بنتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔میرا کسی سے مقابلہ نہیں،سب کے پاس وسائل ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کسی کے خلاف پراپیگنڈا کمپین نہیں چلائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا