کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ‘کے فور’ کے ٹھیکوں میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب کی آنکھوں سے بچنیکے لیے 27 ارب روپے کے منصوبے کو 9 ٹکڑوں میں بانٹا گیا، ان میں کلری بگھاڑ فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دییگئے، بے قاعدگیوں کے انکشاف پر نگران سندھ حکومت نیکلری بگھاڑ کے ٹھیکیکا عمل منسوخ کردیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنیکے لیے پروجیکٹ کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔سیکرٹری آبپاشی، سیپرا حکام اور سندھ حکومت نے بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹھیکے کا عمل منسوخ کرکے متعلقہ حکام اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کو چیف سیکرٹری سندھ نے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹرکو شوکاز نوٹس قانون توڑنے اور سرکاری احکامات نظر انداز کرنے پر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین منصوبیکا ٹھیکہ جلد ہی دیا جائیگا۔






