شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر کی تہران میں نماز جنازہ ادا

0
359

شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت کی۔ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا