الیکشن کو متنازع بناکر سانحہ 9 اور 10 مئی دہرانے کی سازش ہو رہی ہے: جاوید لطیف

0
258

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بعد 10 سال اطمینان رہا، تیسری جماعت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے بربادی کی سوچ لے کر آئے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کاکہنا تھا کہ الیکشن متنازع بنانے کی کوششیں جاری ہیں، سارے تانے بانے انہی سازشوں سے ملتے ہیں، 9 اور 10 مئی کی پالیسی بنانے والوں کو سزا نہیں دی جا رہی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبہ بندی مکمل ہوچکی، سہولت کاری چکوال سے شروع ہوتی ہے، بندیال سے ثاقب نثار تک سب دوبارہ سارے اکھٹے ہو رہے ہیں،کبھی بلا جا رہا ہے کبھی بلا آرہا ہے ، اگر وقت پر 9مئی کے منصوبہ سازوں کو سزا ملتی تو یہ نا ہوتا۔جاوید لطیف نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ سہولت کاری اب بھی موجود ہے، عدالتوں سے ہمارے کیسز ختم ہو چکے ہیں، آج کسی کو معصوم کہا جاتا ہے تو ہمیں بے گناہ کیوں نہیں کہا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، انصاف کے ادارے، ساسو ماں اور پرویز الہی سمیت دوسروں کی آڈیوز لیک ہوئیں، بتایا جائے کہ کیا یہ آڈیوز سچی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا