55 پر آٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کے بولرز نے بھارت کیخلاف تاریخ رقم کردی

0
262

کیپ ٹان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 55 پر آل آٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بولرز نے بھارتی بیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار ایک اننگز میں بغیر رنز کے اضافے سے 6 وکٹیں گر گئیں۔ بھارت کی پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ 12 گیندوں کے فرق سے گریں۔نیولینڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 153 پر 4 کھلاڑی آٹ سے 153 پر ہی آل آٹ ہوگئی۔اس سے قبل بغیر کسی رن کے اضافے کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں۔ بغیر رن کے پانچ وکٹیں گرنے کے تاریخ میں 4 ہی واقعات ہوئے ہیں۔اس سے پہلے 6 وکٹوں کے گرنے کے دوران سب سے کم رن کا فرق 1 تھا۔ پاکستان کے خلاف 1965 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ایک رن کے اضافے سے 6 وکٹیں گنوائیں تھیں۔واضح رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 55 رنز پر آل آٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کے محمد سراج نے 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا