کرمان : ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دہشت گردانہ دھماکوں میں 150 افراد جاں بحق جن میں چھ بچے شامل ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر جمع ہزاروں افراد کے ہجوم میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اپنی رپورٹ میں جنوبی شہر کرمان کی صاحب الزمان مسجد میں ایران کے پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز کے سربراہ کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاعات مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے





