الیکشن کمیشن سے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد

0
276

اسلام آباد (طلوع نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔محسن حسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے، ان کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی ، دوسری جانب وزارت داخلہ نے گریڈ 21 کے آصف سیف اللہ پراچہ کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارچ دیا تھا جو کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سے وہ چارج واپس لے لیا گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا