لاہور(طلوع نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے تمام تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا طریقہ کار بنا، جس کے تحت تاجروں پر مرحلہ وار بتدریج ٹیکس عائد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر 300 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کے لیے اسکیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔






