اپیلٹ ٹریبونل سے بھی کاغذات مسترد ، شاہ محمود قریشی الیکشن کیلئے نااہل

0
262

اپیلٹ ٹربیونل سے بھی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیل مسترد ہو گئی۔ملتان اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 218 ، پی پی 219 اور قومی اسمبلی سے این اے 150 ، 151 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جسے ٹربیونل نے مسترد کر دیا،تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لیں۔جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن ٹربیونل نے اسد قیصر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا