چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت پھر ناساز، اسپتال منتقل

0
335

اسلام آباد (طلوع نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے دماغ کا ایم آر آئی کیا گیا ہے،چودھری پرویزالہٰی کو اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں چودھری پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا