ارفع کریم نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب

0
284

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ محسن نقوی نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کی برسی پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ارفع کریم نے کم عمری میں ملک و قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا، وہ ایک مشن کا نام ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے منسلک ہے۔واضح رہے کہ قوم کی ہونہار بیٹی اور مائیکرو سافٹ ایکسپرٹ ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو اچانک برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد وہ صرف 16سال کی عمر میں 14 جنوری 2012ء کو دارِ فانی سے رخصت ہو گئی تھیں۔ارفع کریم نے اپنی مختصر سی زندگی میں وہ مقام اور عروج پایا جس کی کوئی صرف خواہش ہی کر سکتا ہے، انہیں 9 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایکسپرٹ کا اعزاز ملا اور حکومتِ پاکستان نے سول ایوارڈ سے بھی نوازا۔
اس ننھی مائیکرو سافٹ ایکسپرٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ارفع کریم کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان نسل کو آئی ٹی سے آگاہی ملی جس کے بعد لاہور میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ارفع کریم ٹاور بھی بنایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا