رحیم یارخان، پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی عملے کو یرغمال بنا لیا

0
232

رحیم یارخان : رحیم یار خان میں ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس گئے، حلقہ این اے171سے پی ٹی آئی امیدوار انتخابی دستاویزات میں من پسند رد و بدل کرنا چاہتے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے، پی ٹی آئی امیدوار کے حامیوں نے دفتری عملے سے بد تمیزی کی۔ا نہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننے کی کوشش کی، ممتاز مصطفی کے حامیوں نے ڈی آر و اور عملے کو یرغمال بنایا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ممتاز مصطفی اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا