پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری بھی الیکشن سے آؤٹ

0
383

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری بھی الیکشن سے باہر ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے ان کے کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا