قومی اداروں پر حملہ کرنے والے عمران خان سے نمٹنا پڑے گا، مریم نواز

0
495
maryam-nawaz مریم نواز
maryam-nawaz مریم نواز

ان بیٹوں کو سلام جو وردی پر پرچم لگا کر جاتے ہیں اور قومی پرچم میں لپٹ کر واپس آتے ہیں

یہ قوم شہیدوں کی، ان کے گھر والوں کی مقروض ہے،اپنی گود میں بیٹوں کو دھرتی کی حفاظت کا درس دینے والی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مریم نواز کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس سے نمٹنا پڑے گا، ان بیٹوں کو سلام جو وردی پر پرچم لگا کر جاتے ہیں اور قومی پرچم میں لپٹ کر واپس آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں موقف مشروط ہے،” اگر فوج غیر جانبدار رہی تو کیچڑ اچھالوں گا”۔” اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے خلاف بولوں گا”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”عمران خان نے کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا”، اس لعنت سے نمٹنا پڑے گا۔ ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ان ماوں کو سلام جو اپنی گود میں بیٹوں کو دھرتی کی حفاظت کا درس دیتی ہیں، ان کی شہادت پر دعا کرتی ہیں، وطن ہمیشہ قائم رہے،

ان بیٹوں کو سلام جو وردی پر پرچم لگا کر جاتے ہیں اور پرچم میں لپٹ کر واپس آتے ہیں۔ یہ قوم شہیدوں کی، ان کے گھر والوں کی مقروض ہے۔ پاکستان پائندہ باد

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ

اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا