Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

بھارت : چور کی چلتی ریل میں باہر لٹک کر موبائل چوری کرنے کی کوشش

بہار(-) بھارت کی ریاست بہار کے علاقے بھاگلپورہ میں مسافروں نے چلتی ریل میں موبائل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی حکمت عملی ناکام بنا دی اور تقریبا ایک کلومیٹر تک ریل سے لٹکائے رکھا۔سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی شرٹ پہنا ہوا نوجوان چلتی ریل کی کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے اور ان کو مسافروں نے بازووں سے پکڑا ہوا اور طویل مسافت کے بعد جب ریل رک جاتی ہے اور پھر مبینہ چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود چند نوجوان اس کو پکڑ کرلے جاتے ہیں۔ ایکس پر ویڈیو پوسٹ میں دعوی کیا گیا کہ بہار کے علاقے بھاگلپور میں ایک چور نے چلتی ریل میں مسافر کا فون چوری کیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا اور مسافروں نے چور کو پکڑا اور تقریبا ایک کلومیٹر تک اس کو لٹکا کر لے گئے۔ ویڈیو میں چور کو اپنے ساتھ لے جانے والے نوجوان بھی ان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن فوری طور پر پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔