پنجاب کے 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، آئی جی عثمان انور

0
359

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب کے 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا