Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ملک ریاض اور انکے بیٹے کی تمام جائیداد منجمد

ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔ احتساب عدالت نے12 جنوری کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیاتھا، یہ حکم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض اور انکے بیٹے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس حکم نامے میں سابق وزیراعظم کے معاونین زلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی اور ایک وکیل ضیا المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملک بھر کے ریونیو افسران کو ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ان کے ناموں پر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان کے کھاتوں کو منجمد کریں اور لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں۔ عدالت نے ان ملزمان کی ملکیتی جائیدادوں سے کرائے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے نیب کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بطور رسیور بھی مقرر کیا تھا۔