روس میں فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون پاس

0
253

فوج کیخلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنیوالے قانون کی زد میں آئیں گے،قانون کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر روسی فوج کیخلاف بولنے والوں کی جائیداد بھی ضبط ہوگی۔
روسی پارلیمنٹ سے منظور قانون کے مطابق کارروائی ان تمام لوگوں کیخلاف بھی ہوگی جو ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں اور یوکرین جنگ پر تنقید کرتے ہیں، ساتھ ہی روس میں گھروں اور اپارٹمنٹ سے ہونیوالی آمدنی سے گزارا کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں فوج مخالفین کیخلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395اور مخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے،رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشوسٹین نے بھی ماسکو میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (اسٹیٹ ڈوما)کے سیشن میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا