کہوٹہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن ہم اقتدار میں آکر ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ کہوٹہ کے حالات سے بے خبر ہیں پیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی۔کہوٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عوام کا جوش ولولہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کہوٹہ کا راستہ خراب ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ملک کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں،
جب ہماری کی حکومت بنی تو سب سے پہلے کہوٹہ میں راستہ بنائیں گے، وہاں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی، ہم ملک کومشکل حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائیں گے، ہمیں اقتدار ملنے کے بعد سب کچھ عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا، ہم یہاں پر اسپتال بنائیں گے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔سابق صدر مملکت نے کہاکہ ہم کہوٹہ میں لوگوں کو گیس کی سہولت دیں گے تاکہ جنگلات کی کٹائی کا سلسلسہ رک سکے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد والوں کو تو کچھ نہیں پتا، انہیں کہوٹہ کا راستہ ڈھونڈنا پڑے گا، کہوٹہ کے عوام کو گیس دیں گے، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناوں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، آپ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے





