جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے صرف خیبر پختونخوا تک اتحاد سے انکار

0
296

لاہور : نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ومرکزی مجلس شوریٰ کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی و انتخابی امورکے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کہاکہ مشاورت کے بعد جماعت اسلامی نے طے کیاکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا قومی سطح پر اشتراک عمل قومی مفادمیں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے تو وہ خیبر پختونخوا میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کرلیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی

انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا کہ مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کرے۔ اس کے فوری بعد امیرجماعت اسلامی پاکستان نے مرکزی قیادت اور ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پروفیسر محمدابراہیم امیرجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا اورعنایت اللہ خان نائب امیر صوبہ خیبر پختونخوا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ارکان کا تحریک انصاف کے قائدین بیرسٹرگوہر خان چیئرمین پی ٹی آئی،علی امین گنڈا پور، عمر ایوب خان اور محمد اعظم خان سواتی سے رابطہ ہوا اور ملکی انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے انتخابات 2024 پر بڑے تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کی تبدیلی اور زور زبردستی، سینہ زوری سے نتائج کو پلٹنا مکروہ اور جمہوریت کے لئے سیاہ گھنائونا کھیل ہے عوامی مینڈیٹ سے جیتنے والے ممبران اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے آزاد امیدواران اورجو ان کی حمایت سے جیتے ہیں انہیں پارٹی، آئینی، پارلیمانی تحفظ، عوامی مینڈیٹ کے احترام،پی ٹی آئی کے کارکنان کی مشکل حالات میں ثابت قدمی،محنت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے غیر مشروط تعاون کے لئے تیار ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا