پرویزالٰہی کی ضمانت منظور،نامزد وزیراعلیٰ خیبرعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا منصوبہ

0
371

لاہور: جسٹس شہرام سروس چوہدری نے نے پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر تے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔ عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے بحث کے دوران موقف اختیارکیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کئے

اس مقدمہ میں چیف سیکرٹری کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، یہ کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ۔ عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔بعد ازاں عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

دوسری طرف پولیس نے9مئی مقدمات میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،میاں اسلم اقبال سمیت متعدد اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دے لی ہے۔ جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔جے آئی ٹی کے مطابق انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔

#/S

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا