پاکستان سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکاہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

0
476

راولپنڈی (طلوع نیوز)چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کی لہرکوکامیابی سے موڑ دیا ہے اور پاکستان سے منظم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کو یقینی بنایا ہے۔

یہ واقعی ایک منفرد کارنامہ ہے جس کا دعوی بہت سے دوسرے ممالک یا افواج نہیں کر سکتیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کیمطابق ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ آپ کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ جزا اور سزا کے حوالہ سے قابلیت کا مظاہرہ کرنے والا انصاف پسند اور غیر جانبدار کمانڈر کی شخصیت ہی اپنے ماتحت کمانڈر کی غیر مشروط وفاداری اور اطاعت حاصلکرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک رہنما آپ کو مشکل فیصلے کرنے اور پھر پوری ذمہ داری اپنے خطاب کے آخر میں آرمی چیف نے کہا کہ ہمیشہ چوکس رہیں اور اپنے ملک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں اور ان کے جواب دینے اور سازشوں کے خاتمہ کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا پیغام واضح ہے، ”مسلح افواج اپنے شہریوں کی حمایت سے کسی بھی ملک، گروہ یا طاقت کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا