عید میلاد النبی ﷺ جوش و جذبہ سے منایا گیا

0
502

اسلام آباد(طلوع نیوز)ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاوٹ جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا گیا

دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں تبدیل کرنے والے محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں، خاتم النبین والمرسلین حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں میلاد اور دروس کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا،

اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے، جن میں شریک ہر شخص کے منہ پر ’سرکار کی آمد مرحبا‘ کا ورد تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا