اسلام آباد (طلوع نیوز) سینٹورس مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر امدادی ٹیموں کی بروقت کوششوں سے قابو پالیا گیا ہے تاہم بیرونی حصہ میں آگ موجود ہے جسے بجھانے کا عمل جاری ہے۔
آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ ریسکیو اور ہیلی کاپٹر کی بھی طلب کی گئی۔ آتشزدگی کے باعث انسانی جانیں محفوظ رہیں ریسکیو ٹیموں نے شاپنگ مال میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا۔آتشزدگی کا واقعہ سینٹورس مال کی تیسری منزل پر واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیاجس کی وجہ سامنے نہیں آسکی
۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ تمام لوگوں کو بروقت عمارت سے باہر نکالا گیا
مزید بتایا کہ ماہرین اس عمارت کا معائنہ کریں گے اور پھر رپورٹ آنے کے بعد ہی رہائشیوں کو گھروں پر جانے کی اجازت ہوگی، کمیٹی میں سی ڈی اے کے تکنیکی ماہرین اور مال انتظامیہ کے لوگ شامل کیے جائیں گیاسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا





