بوری بند لاشوں والے اب کراچی کیلئے ماتم کناں ہیں،ترجمان سندھ حکومت

0
207

سندھ حکومت کے ترجمان گھنور خان اسران نے کہا ہے کہ کراچی کو بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والے اب شہر کے لئے  ماتم کناں ہیں، جب کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے مصطفی کمال ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں سندھ حکومت کے ترجمان گھنور خان اسران نے کہا کہ بطور سٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو بلدیاتی اداروں میں بھرتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں 250 معصوم انسانوں کو زندہ جلانے والے متحدہ کے بھرتی کردہ ملازمین تھے، کراچی پر ایم کیو ایم کی حکمرانی بدعنوانی، بھتہ خوری، تشدد، بوری بند لاشوں اور سیکٹرز کے نام پر ٹارچر سیلوں پر مبنی رہی ہے۔گھنور خان اسران نے کہا کہ ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں رکاوٹ ڈالنے اور صنعتوں کو ملک بدر کروانے میں متحدہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کن راستے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پر برسوں تک دہشت سے راج کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ، پانی کی قلت، اور پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مسائل تک حل نہ کر سکے، ایم کیو ایم والے الزام تراشی سے پہلے ریکارڈ چیک کر لیا کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں عوام کو اپنے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے اشتہارات کا استعمال کرتی ہیں، جب کہ کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے  لئے میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں ایک عام رواج ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا