تاجروں پر ٹیکس کا اطلاق ہر صورت ہوگا، وزیر خزانہ

0
213

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر کی اختراع میری سمجھ سے باہر ہے، تاجروں پر ٹیکس کا اطلاق ہر صورت ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ سب تسلیم کرتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ ہم پر ٹیکس نہ لگایا جائے، یہ واحد ملک ہے جہاں پر نان فائلر کی اختراع ہے۔
انہوں نے کہاکہ 45 لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے جن سے وصولی نہیں کی جاسکی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ نگراں حکومت نے اپنے دور میں جو اقدامات کیے ان سے ہمیں مدد ملی، حکومت نے سرمایہ کاروں کے تمام بقایا جات ادا کردیے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ اگلے 3 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد تک لے کر جائیں گے، ہم نے پی ایس ڈی پی کو کم کیا ہے، ضروری ہے کہ شرح سود بتدریج کم ہو۔

انہوں نے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور ہم میکرواکنامک استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا