ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

0
270

بھارت کے اسٹار بلے باز اور ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے مین آف دی میچ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ یہ مشہور جوڑی جلد ہی بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ ختم ہونے اور جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں شرکت کے فوراً بعد ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں وامیکا اور اکائے کوہلی سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔ ویرات کی آناً فاناً لندن روانگی نے ان کے مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مستقل طور پر بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں، اس بارے میں بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک 4 وجوہات ایسی ہیں جن کی بنا پر ویرات اور انوشکا لندن میں مستقل سکونت اختیار کرسکتے ہیں۔

بیٹے اکائے کی پیدائش سے قبل ویرات اور انوشکا نے لندن میں ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارا اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ اکائے کی لندن میں ہی پیدائش ہوگی۔ ویرات بیٹے کی پیدائش کے بعد 2 ماہ تک لندن میں انوشکا کے ساتھ رہے اور پھر ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کھیلنے ممبئی آگئے۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انوشکا بھی انڈیا آگئیں، انہوں نے پہنچنتے ہی فوٹوگرافرز کو اپنے بچوں کی تصاویر لینے سے منع کردیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا