کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ سردارعتیق احمد

0
202

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان  دورہ دھیرکوٹ نیلہ بٹ، کارکنان کاشاندار استقبال، صدرمسلم کانفرنس نے مختلف مقامات پر وفات پاجانے والوں کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔دورے کے دوران صدرمسلم کانفرنس سے مسلم کانفرنسی کارکنان عہدیداران نے ان سے ملاقاتیں کیں۔

صدرمسلم کانفرنس سے نیلہ بٹ میں سردار ابرار احمد خان کی رہائش گاہ پرسردار ابرار احمد خان، میجرسردار نصراللہ خان،عاصم زاہد عباسی،حماد عباسی ودیگر نے ملاقات کی ۔بعدازاںصدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان مظہرآباد میں حسیب عباسی کی طرف سے دیے گئے پرتپاک عصرانہ میں شرکت کی۔ ۔عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہمیشہ سے مسلم کانفرنس کی اولین ترجیح رہی ہے۔

آزادی سے لیکر تمام مسائل کا حل مسلم کانفرنس کا کارنامہ ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جنوبی ایشیاء کے امن کی ضمانت ہے۔ آزاد کشمیر پاکستان کا بازو شمشیر زن ہے۔ آزاد کشمیر نظریاتی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کچھ لوگ مسائل کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں نظریاتی اساس کی وارث ہے۔

کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے جسے کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی بہترین پناہ گاہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں جو ظلم و ستم کیا اور اب پھر انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے کشمیری اسے مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کے حکومت پاکستان سے اختلافات ہو سکتے ہیں مگر مملکت پاکستان کیساتھ اختلاف کی گنجائش نہیں

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کے معتصبانہ بیانات کشمیریوں کی منظم نسل کشی اور انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت سے انکار عالمی امن کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہندوستان میں آباد نہ صرف مسلمان بلکہ تمام اقلیتیں بھی غیر محفوظ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف کشمیری عوام بلکہ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ہندوستان میں آباد تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہندو انتہا پسندی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا