خواتین کے حقوق کے لیے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

0
400

ممبئ(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق خاص طور سے صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ اور ماہرین کی اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرے اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہیومن راٹس کونسل کا منتخب رکن ہونے کی حیثیت سے بھارت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام لوگوں بشمول اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ اور ماہرین کی اظہار آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے اور بھارتی عدلیہ کی مسلسل آزادی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرنے سے ہی عالمی سطح پر بھارت کی آواز اختیار اور اعتماد حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا