وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔
چند روز قبل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں دیگر کئی اہم معاملات زیر غور آئے ، کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی، ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 126 ممالک کے لئے آن لائین ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے وفاقی کابینہ نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، سر مایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے آن لائین ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری د ی۔ان 126 ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنی ہوں گے
علاوہ ازیں تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت کے لئے الگ سے سب-کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جو کہ آن لائین ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان لاجسٹکس ، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ، واٹر ویسٹ مینجمنٹ ، اربن گرین ڈویلپمینٹ، متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی






