پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدئش ہوئی ہے۔
زید علی نے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی پہلی تصویر پوسٹ کی۔
یوٹیوبر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور اُنہوں نے بچوں کے کوٹ میں اپنے ننھے شہزادے کو لیا ہوا ہے جبکہ اس کوٹ کے اردگرد غبارے بھی بندھے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، ہم ہمارے دوسرے بیٹے ‘اذلان علی زید’ کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
زید علی کی پوسٹ پر ساتھی یوٹیوبرز، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔






