اسرائیل کا ہر صورت دفاع کریں‌گے امریکا

0
189

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے خلاف سب سے بڑی ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔

العربیہ نیوز سے گفتگو میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے مزید کہا کہ حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن یہ حملہ سوچ سمجھ کیا گیا یا غلطی سے ہوا۔ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے۔ ہر ممکنہ خطرے پر امریکا اپنے دوست اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے لوہے کی ڈھال بنے گا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے اس حملے کی مذمت اور اسرائیلی بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیتن یاہو کو یقین دیا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کو مسترد کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا