
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست خارج کی استدعا کر دی۔
سابق وزیر اعظم نے تحریری جواب میں جسٹس عامر فاروق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں لے سکتی۔
درخواست کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماضی میں بھی عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں، یہ مسلمہ اصول ہے کہ ایک بار جج کیس سننے سے انکار کر دیں تو جج دوبارہ وہ کیس سنیں تو غیر مناسب ہے، نا اہلی کی درخواست خارج کی جائے۔





