ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 2398 ہوگئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
شام میں اموات 783 ہو گئی
شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 783 ہو گئی ہے۔
شامی محکمۂ صحت کے مطابق شام میں حکومتی زیرِ اثر علاقوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 592 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہے۔
امدادی گروپ کے مطابق شام میں باغیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے 147 اموات ہوئیں ہیں۔
ترکیہ میں 1498 افراد ہلاک
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1498 ہے، جبکہ 5 ہزار 383 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کتنی بڑھیں گی، ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے، 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔





