ڈالر 275 سے زائد….

0
449

انٹربینک میں ڈالر 275 سے زائد، اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کا ہوگیا.

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انٹربینک میں ڈالر آج ایک روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہوا۔ تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے بند ہوا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 276.58 روپے کا تھا۔
خیال رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام پر یہ 283 روپے کا ہو گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا