چیف الیکشن کمشنر،ممبران کیخلاف پی ٹی آئی کی شکایات خارج

0
187

اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر دو ممبران کے خلاف تین علیحدہ شکایات خارج کردیں۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے جن میں شکایات نمبر 532/2021، 557/2022 اور 563/2022 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام شکایات غیر مؤثر اور ناقابلِ سماعت قرار پائی گئیں جس پر انہیں خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق یہ شکایات مختلف درخواست گزاروں سمیت تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا