ریاض: مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے کا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیںجو بھی ایسا جرم کرے گاکہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔






