امریکا نے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

0
195

واشنگٹن:امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا، مریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیوں کہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا