لندن میں مقیم پاکستانی خواتین کو نوکری ڈھونڈنے میں مشکلات

0
260

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خواتین نوکری تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ گریٹر لندن اتھارٹی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، لندن میں رہائش پذیر پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے باوجود اچھی تنخواہوں والی ملازمتیں حاصل کرنے میں سب سے زیادہ رکاوٹوں کا شکار ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں لندن میں مقیم پاکستانی اور بنگلا دیشی خواتین میں تقریباً نصف خواتین معاشی طور پر غیر فعال تھیں، یعنی وہ یا تو ملازمت نہیں کر رہیں یا روزگار کی تلاش میں نہیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان خواتین کی بے روزگاری کی شرح 16.9 فیصد تھی، جو کہ برطانیہ کی دیگر کمیونٹیز کی شرح سے نمایاں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثقافتی رکاوٹیں، ذاتی ذمہ داریاں، اور نوکری کے مواقع میں عدم مساوات پاکستانی خواتین کو برطانیہ میں معاشی طور پر فعال ہونے سے روک رہی ہیں۔ ماہرین نے سفارش کی ہے کہ حکومت اور مقامی ادارے خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھائیں اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور سپورٹ فراہم کریں تاکہ وہ اپنے تعلیمی معیار کے مطابق کام کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا