لودھراں:عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 1 جاں بحق، 33 زخمی

0
173

لودھراں میں گزشتہ رات لاہور سے کراچی جا رہی عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 11 کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی جبکہ باقی کو لودھراں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو شدید زخمیوں کو بہاولپور کے ہسپتال بھیجا گیا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل ٹرین کا انتظام کیا۔

یہ حادثہ حال ہی میں پنجاب میں ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات کے بعد پیش آیا، جس سے ریلوے کی حفاظت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا