ابوجا: نائیجیریا کی ریاست سوکوٹو میں مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جانے والی کشتی اُلٹ گئی۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے، جن میں سے 40 لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے، جبکہ 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔





