پنجاب میں جاپانی معیار کا انفرااسٹرکچر لائیں گے: مریم نواز

0
241

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو جدید انفرااسٹرکچر اور عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا، عنقریب صوبے کا نظام جاپان کے معیار تک پہنچا دیں گے۔

ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معیشت میں بہتری کی خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چند ماہ میں مہنگائی 38 فیصد سے گھٹا کر 3 فیصد تک کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں دوائیں دستیاب ہیں اور اب پورے پاکستان سے لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں۔ صفائی کے بڑے منصوبے “ستھرا پنجاب” کے تحت ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ جاپان سے جدید صفائی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی بھی لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دسمبر تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلیں گی جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ 50 ہزار اسکالرشپس اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی مستحق طلبہ کو دیے جائیں گے۔

مریم نواز کے مطابق 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، صرف دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سڑکوں کے ذریعے معیشت کو مضبوط کیا جبکہ شہباز شریف دن رات محنت کرکے ملک کو مسائل سے نکال رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا