پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس، 30 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

0
225

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ اس بار کسی بھی کرکٹر کو اے کیٹیگری کے لیے اہل قرار نہیں دیا گیا، جس کے باعث بورڈ نے یہ کیٹیگری ختم کر دی۔

نئے معاہدوں کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔ گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹ یافتہ تھے، تاہم اس بار تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے، جن میں 12 نئے نام بھی شامل ہیں۔

نئے شامل ہونے والے کھلاڑی

احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صفیان مقیم پہلی بار کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کیٹیگریز کی تفصیل

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو اب پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر کیٹیگری میں 10 کھلاڑی شامل ہیں۔

بی کیٹیگری
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔

سی کیٹیگری:
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی۔

ڈی کیٹیگری
شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، محمد عباس آفریدی، خرم شہزاد اور صفیان مقیم۔

ذرائع کے مطابق اس سال 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا