انسانیت سب سے عظیم رشتہ ہے، خدمت رنگ و مذہب سے بالاتر ہے: مریم نواز شریف

0
196

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت ایک عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔

انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے راحت، آسودگی اور آسانیاں پیدا کرنا دراصل انسانیت کی خدمت ہے، اور یہ جذبہ رنگ، مذہب اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں خدمتِ انسانیت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے۔ غزہ کے معصوم شہداء اور کشمیری عوام کی آہیں دنیا کے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف اور سب سے بڑی خدمت ہے۔ حکومتِ پنجاب کا ہر قدم اور منصوبہ انسانی ہمدردی اور عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں امن، محبت اور انسانیت پروان چڑھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا