“رانا ثناءاللہ کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع”

0
181

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کرا دیے۔

اس موقع پر رانا ثناءاللہ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون اور دیگر وکلا موجود تھے۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو اپنے کاغذات جمع کروائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے اعتماد پر پورا اترنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح ملک اور پارٹی کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) “میثاقِ استحکام” کے لیے تیار ہے اور یہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ سیاست دانوں کو باہمی ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھانا ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی نے ہاتھ جوڑ کر یا پاؤں پکڑ کر معافی نہیں مانگنی، بلکہ غلطی کا احساس ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا اور آج بھی یہ جماعت قومی استحکام کی ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات عدالتی فیصلوں کے ذریعے ثابت ہو چکے ہیں، جنہیں تسلیم کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی، اسے پوری طرح نبھایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا