راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں موخر کر دی گئی، وکلاء کو مؤخر ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے، آئندہ سماعت کے شیڈول کے حوالے سے جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں آگاہ کیا جائے گا۔






