دنیا کی معمر خاتون ایتھل کیٹرہیم 116 برس کی ہوگئیں

0
237

دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہیم نے آج اپنی زندگی کا ایک اور برس مکمل کر لیا۔ برطانیہ کی شہری ایتھل کیٹرہیم آج اپنی 116ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور سرے کے کیئر ہوم کے مطابق وہ یہ دن پرسکون طریقے سے اپنے خاندان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

ایتھل کیٹرہیم 21 اگست 1909 کو انگلینڈ کے گاؤں شپٹن بیلنگر میں پیدا ہوئیں۔ اپنی طویل زندگی میں انہوں نے 2 بیٹیوں اور شوہر کو کھو دیا، لیکن آج بھی وہ اپنے 3 نواسوں اور 5 پڑپوتوں کے ساتھ ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایتھل برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کے دور کی آخری زندہ فرد ہیں، جو 1901 سے 1910 تک برطانیہ پر حکومت کرتے رہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے کا ریکارڈ اب بھی فرانس کی جین کالمینٹ کے پاس ہے، جن کا 1997 میں 122 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔

چند ماہ قبل برازیلی شہری Inah Lucas کے انتقال کے بعد ایتھل کیٹرہیم کو دنیا کا معمر ترین فرد بننے کا اعزاز ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا